وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل اداکئے

وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل اداکئے

وزیراعظم شہبازشریف نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے ، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی، وزیراعظم نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

وزیراعظم نے عالمی امن و آشتی کے لیے بھی دعا کی،  وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔