بلاول بھٹوکی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی

Published On 09 April,2024 04:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نومنتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے نومنتخب چیئرمین سینیٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی زرداری ہاؤس آئے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: گیلانی بلامقابلہ چیئرمین، سیدال خان ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب، حلف اٹھا لیا

نومنتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ان پر اعتماد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔