اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کو ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے انہیں اور بحرین کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے مابین برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بحرین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے آگاہ کیا، شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ کے 2014ء میں پاکستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہیں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔