خیبرپختونخوا : ن لیگ نے جے یو آئی کی اقلیت کی مخصوص نشست چیلنج کردی

خیبرپختونخوا : ن لیگ نے جے یو آئی کی اقلیت کی مخصوص نشست چیلنج کردی

پشاور ہائیکورٹ میں درخواست میں الیکشن کمیشن، سپیکرصوبائی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو اقلیت کی مخصوص نشست سے محروم کیا، اقلیت کی مخصوص نشست ن لیگ کا حق ہے، ن لیگ نے خیبرپختونخوا میں 5 سیٹیں جیتیں،  2 نے بعد میں شمولیت  اختیارکی۔

درخواست گزار نے اپنے مؤقف میں کہا کہ جس پارٹی نے 5 جنرل سیٹیں جیتی ہوں اقلیت کی مخصوص نشست اسی کا حق ہے۔