اسلام آباد: (دنیانیوز) پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں میں مبینہ دھاندلی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔
این اے46 اسلام آباد پر پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کردیا ، این اے47 اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔
اسی طرح این اے48 پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔
تینوں امیدواروں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آٹھ فروری انتخابات کے نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی، استدعا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دیئے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے ۔