کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے جی ڈی اے کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جی ڈی اے قیادت سے ٹیلیفونک گفتگو میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، تحریک انصاف کے رہنما نے کراچی آ کر مشترکہ سیاسی جدوجہد پر بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں وفد نے جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار عبد الرحیم اور دیگر موجود تھے، ملاقات میں مہنگائی، لاقانونیت، اغوا برائے تاوان، قتل کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جی ڈی اے کو 28 اپریل کے جلسے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر جی ڈی اے رہنما سردار الرحیم نے کہا کہ جلسے میں شرکت کے حوالے سے اعلیٰ قیادت سے مشورہ کر کے جواب دیں گے۔