اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی میں گفتگو کی۔
وزیر اعظم نے ایرانی صدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ "چشمِ ماہ روشن دلِ ما شاد" آپ کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں اور دل خوش ہوا۔
شہباز شریف نے ابراہیم رئیسانی کو علامہ تقی بہار کے پاکستان کے بارے فارسی میں کلام "درود بر پاکستان" بھی پڑھ کر سنایا کہ " ہمیشہ لطف خداباد یارِ پاکستان بہ کین مباد فلک با دیارِ پاکستان" پاکستان پر اللہ تعالی کا ہمیشہ فضل و کرم جاری رہے اور آسمان پاکستان سے کبھی ناراض نہ ہو.۔
وزیر اعظم نے ایرانی صدر سے گفتگو میں فارسی میں شعر بھی پڑھا جس میں ان کے دورۂ پاکستان کا بھرپور خیرمقدم اور انہیں بار بار پاکستان آنے کی دعوت دی۔
شہباز شریف کی فارسی میں گفتگو پر شرکا کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل گئیں، ایرانی صدر و وفد وزیرِ اعظم کے فارسی زبان پر عبور کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
اس موقع پر حاضرین بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فارسی میں گفتگو اور اشعار سن کر شرکاء داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔