پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ایڈیشنل سیشن جج جمعہ کو صبح 9 بجے درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا، پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔