مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) پی پی 269 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 5 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔
ریٹرننگ آفیسر ناصر شہزاد ڈوگر نے بتایا کہ 2 سابق وزرائے مملکت رضا ربانی کھر اور مہر ارشاد احمد سیال نے پی پی 269 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ اکرم خان چانڈیہ نے بھی اپنے کاغذات واپس لئے۔
ناصر شہزاد ڈوگر نے مزید بتایا کہ یکم مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے، پی پی 269 کے لئے پولنگ 18 مئی کو ہوگی۔
واضح رہے کہ پی پی 269 کی نشست پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علمدار عباس قریشی کے استعفیٰ دینے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔