اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ 9 مئی کو بغیر اجازت ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، شہر میں قانون کے خلاف اور بغیر اجازت احتجاج کرنے یا ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے 9 مئی کو پُرامن احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے، احتجاج میں ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔