پشاور: ہزار خوانی چوک میں بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور: ہزار خوانی چوک میں بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود رنگ روڈ ہزار خوانی چوک میں سڑک کے درمیان بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں نوشہرہ سے مرمت کے لئے لائی جانے والی پولیس بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاع پر فوری پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔