کراچی :(دنیا نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہے سب ملکر آئین کی خلاف ورزی کررہے تو کیسے کام چلے گا۔
کراچی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایشوز کو اٹھا کر پورے ملک میں عوام میں بیداری پیدا کریں گے، مستقبل میں تعلیمی انقلاب کے لیے آگے بڑھیں گے، کسی کا جلسہ روکنا قابل قبول نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کا جلسہ پرامن ہے تو اسے اجازت ملنی چاہیے، 19 تاریخ کو غزہ ملین مارچ پشاور میں رکھا گیا ہے جہاں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ معافی ہر اس شخص کو مانگنی چاہیے جس نے آئین کو توڑا ہے خواہ وہ سیاسی جماعت ہو یا کوئی ادارہ ہو۔
حافظ نعیم الرحمان میں ملک میں گندم سکینڈل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم بحران پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے ، انوار الحق سے پوچھ لیا جائے کون کون فارم 47 پر آیا ہے۔