نوابشاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسافر بس کو حادثہ نواب شاہ کے علاقے میں قومی شاہراہ قاضی احمد نرسری سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں سرگودھا سے کراچی جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی شروع کر دی۔