لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کا امکان

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کا امکان

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 10 فی صد رہا۔

لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 81 فیصد رہی، اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 137، پاکستان انجینئرنگ سروسز 212، ذکی فارمز میں ایئر کوالٹی انڈیکس 90 ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سید مراتب علی روڈ 77، ریونیو سوسائٹی 88، سی ای آر پی آفس 81، جو ہر ٹاؤن اے بلاک 85 اور یو ایم ٹی میں 79 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔