چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ قطر، دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ قطر، دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعلقات، دو طرفہ بحری تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے محمد بن غانم الغنیم نیول اکیڈمی، نیول بیس ام الحول اور قطر امیری بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔

نیول چیف کو قطری بحریہ کی استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔

میزبان حکام نے خطے کی بحری سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔

نیول چیف کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔