لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے منظوری کے بعد عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 17 جون بروز پیر سے 19 جون بروز بدھ تک عید قربان کی تعطیلات ہوں گی،وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے 17 سے 19 جون تک عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں بند رہیں گے۔
واضح رہے چند روز سے وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے اس بار عید الاضحیٰ پر طویل تعطیلات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔