لکی مروت کے شہدا آبائی علاقوں میں مکمل فوج اعزاز کیساتھ سپرد خاک

لکی مروت کے شہدا آبائی علاقوں میں مکمل فوج اعزاز کیساتھ سپرد خاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہا کہ سپاہی اسداللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں حاضر سروس افسران وجوان، شہداء کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔