بجٹ 25-2024: سنی اتحاد کونسل کا قومی اسمبلی اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ

Published On 12 June,2024 03:48 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی بجٹ 25-2024 کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا۔

اجلاس میں حامد رضا، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر،علی محمد،اسد قیصر، زرتاج گل، شیخ وقاص،  زین قریشی، احمد چٹھہ سمیت دیگراراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس سے متعلق سنی اتحاد کونسل نے حکمت عملی مرتب کرلی، سنی اتحاد کونسل بجٹ تقریر کے دوران بھر پور احتجاج کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر بھی ہمراہ لائیں گے۔

 واضح رہے کہ وفاقی حکومت ساڑھے 18 ہزار 500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کرے گی، اس ضمن میں قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔