صدر مملکت آصف علی زرداری آج گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Published On 20 June,2024 08:20 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری آج گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری دورہ گوادر کے دوران امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی امور اور جاری منصوبوں کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی، صوبائی وزراء صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ ہوں گے۔