سیاست میں بینظیر کا شاگرد ہوں، شہید کا مشن پورا کریں گے: صدر آصف زرداری

Published On 21 June,2024 11:14 pm

نوڈیرو: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے سیاست شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے سیکھی، ان کا شاگرد ہوں، ہم اپنے شہدا کے مشن کو پورا کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے صدر ہاؤس نوڈیرو میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ پر کیک کاٹا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو جمہوریت کی علامت تھیں، محترمہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پارٹی اور عوام کے لیے جو جدوجہد کی وہ قابل فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید محترمہ نے عوام کے ساتھ مل کر آمروں کا مقابلہ کیا: بلاول بھٹو

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔