اقتدار کی جنگ پھیلتے پھیلتے جنگل کی آگ بن چکی ہے: خواجہ سعد رفیق

اقتدار کی جنگ پھیلتے پھیلتے جنگل کی آگ بن چکی ہے: خواجہ سعد رفیق

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ نفرت، بغض، جھوٹ اور انتقام اس آگ کو مسلسل بڑھاوا دے رہے ہیں، یہ جانتے ہوئے بھی کہ آپ ایک دوسرے کو ڈھا تو سکتے ہیں ختم نہیں کر سکتے۔

خواجہ سعدرفیق کا مزید کہنا تھا کہ کوئی فریق سوچنے، سمجھنے، بیٹھنے اور اپنی غلطی ماننے یا پیچھے ہٹ کر آگے بڑھنے کو تیار نہیں ہے۔