سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published On 06 July,2024 04:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آ گئیں، ہائی کورٹس کے فیصلوں کی خلاف 31944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

ہائی کورٹس احکامات کیخلاف قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی منتظر فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

16 سے 30 جون کے درمیان زیرالتوا 3324 جیل پٹیشنز میں سے ایک کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا، 16 سے 30 جون کے درمیان 473 مقدمات دائر ہوئے صرف 201 مقدمات نمٹائے جا سکے۔