اسلام آباد:(دنیا نیوز) بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران نے نکاح کے متعلق جھوٹ بولا ، ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں۔
اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاورمانیکا کا کہنا تھا کہ چودہ نومبرکومیں نےبشریٰ بی بی کوطلاق دی، بشریٰ بی بی کےبھائی کوبھی طلاق کا علم نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے نکاح پر کسی نے نہیں پوچھا ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چار سال سے مجھے سوشل میڈیا پر برا بھلا کہا جارہا ہے، ہم نے اپنے خلاف باتوں کا کبھی جواب نہیں دیا آج اپنا موقف دینا چاہتا ہوں، یکم جنوری کو بانی پی ٹی آئی کا نکاح ہوا اور7جنوری کونکاح سےانکارکیا گیا، مجھےسمجھ نہیں آرہی سابق وزیراعظم نےجھوٹ کیوں بولا، بڑے ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں ۔
خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ مغربی ممالک کی مثالیں دیتا ہے، اگرمغربی ممالک میں ایسا کوئی کام ہوتولوگ استعفیٰ دے دیتےہیں، جھوٹ بول کرآج تک صفائیاں دے رہےہیں، ہم بحیثیت قوم کس طرف جارہےہیں، عدت کوغلط بیانی کرکےچھپایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرطلاق ہوگئی توکیا برا تھا کہ نکاح کےلیےرک جاتے، بانی پی ٹی آئی نے7جنوری کونکاح کی تردید کی، 18فروری کودوسری بارنکاح کیا، آج ان کےوکلا کی ٹیم محنت پرلگی ہےکہ39دن کی مدت ثابت کرنی ہے،کیس کو کیوں جلدی ختم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا کسی نےعلما سےپوچھا، شریعہ کورٹ سےبھی مشاورت نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی کےساتھ 28سال گزارے ہیں، ہارجاؤں یا جیتوں فرق نہیں پڑتا، اسلامی قوانین پرعمل کرنا چاہیے، سوشل میڈیا پرججزکیخلاف ٹرولنگ کی جاتی ہیں۔