پاکستان اور جمہوریہ ایسٹونیا میں سیاسی مشاورت کا چوتھا دور، دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا

پاکستان اور جمہوریہ ایسٹونیا میں سیاسی مشاورت کا چوتھا دور، دوطرفہ  تعاون کا جائزہ لیا گیا

دونوں ممالک کے درمیان مشاورت کا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ یورپ شفقت علی خان نے پاکستان کی قیادت کی۔

ایشیا، بحرالکاہل، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے شعبہ کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹی کارلسون نے ایسٹونین کی جانب سے سربراہی کی۔

دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا ایک جامع جائزہ لیا اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔