سپریم کورٹ کا فیصلہ جزوی تسلیم، پی ٹی آئی سے خیرسگالی کا اظہار کرتے ہیں: فضل الرحمان

سپریم کورٹ کا فیصلہ جزوی تسلیم، پی ٹی آئی سے خیرسگالی کا اظہار کرتے ہیں: فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اس فیصلے پر بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی، جمعیت کے جو افراد اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں، وہ انفرادی حیثیت میں اپیل پر جا سکتے ہیں، جے یو آئی انہیں نہیں روکے گی۔