اسلام آباد :(دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں جولائی اور اگست میں مون سون کی زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے
بلوچستان حکومت اور پی ڈی ایم اے حکام نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو مون سون بارشوں کی آمد سے قبل شہر کے تمام نالوں کی صفائی اور تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت جاری کی تھی تاہم شہر کے اہم نالوں سے تجاوزات مکمل طور پر ہٹائی نہیں جاسکی ہیں۔
اس ضمن میں کمشنر کوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقت نے بتایا کہ کوئٹہ میں 4 قسم کے نالے ہیں، 15 برساتی نالے محکمہ آب پاشی کے پاس ہیں جب کہ ایک نالہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے زیر نگرانی ہے، 82 نالوں کی صفائی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی زیر نگرانی نالوں کو پی ڈی ایم اے کی مدد سے صاف کیا جاچکا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقت نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر نگرانی شہر کے سٹی نالے پر تجاوزات ہٹانے کا کام جاری ہے جو 60 سے 70فیصد مکمل ہوگیا ہے۔