لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن سمیع اللہ خان پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے سمیع اللہ خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سمیع اللہ خان کو 9 ارکان نے ووٹ دیا۔
استحقاق کمیٹی کے ٹوٹل 17 ارکان ہیں، سمیع اللہ خان واضح اکثریت سے استحقاق کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
سمیع اللہ خان کو ملک احمد سعید، نواز چوہان، ملک ارشد نے ووٹ دیا، میاں شاہد حسین، رانا منور غوث، رانا منان، بلال یامین اور رئیس نبیل نے سمیع اللہ خان کو ووٹ دیا، اپوزیشن ارکان چیئرمین استحقاق کمیٹی کے انتخاب سے غیر حاضر رہے۔