عمران خان خود ساختہ انقلابی، منتوں، ترلوں پر اتر آیا ہے: مریم اورنگزیب

Published On 30 July,2024 05:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’’معافی نہیں مانگوں گا‘‘ کا کہنے والا عمران خان خود ساختہ انقلابی اب منتوں ترلوں پر اتر آیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ خود ساختہ انقلابی فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا ہے، شہدا کے مجسمے توڑنے، جی ایچ کیو اور ایئر بیس پر حملے کرنے، کور کمانڈر کا گھر جلانے پر فوج سے معافی مانگے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مذاکرات نہیں شہداء کے اہل خانہ سے 9 مئی کے گناہ کی معافی مانگو، 9 مئی کا منظم منصوبہ، شہدا کی یادگاروں کی توہین، تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملہ تنقید نہیں ریاست پر حملہ ہوتا ہے، فاشسٹ کی بات صرف اقتدار کے لئے ہوتی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے، ’’فاشسٹ‘‘ سیاسی مخالف کو اذیت دینے کے لئے قید والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے، فاشسٹ وہ ہوتا ہے جس کو میڈیا پریڈیٹر، آزادیاں ہڑپ کر جانے والا درندہ قرار دیا ہوتا ہے۔