ایم کیو ایم وفد کا آج وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

ایم کیو ایم وفد کا آج وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال شامل ہوں گے۔

ملاقات میں بجلی کے بلوں اور آئی پی پیز کو غیرپیداواری چارجز کی ادائیگی سے متعلق بات چیت کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کی جانب سے غیرپیداواری چارجز کی مد میں عوام سے ناجائز وصولی کی جا رہی ہے۔

ایم کیو ایم بجلی پیداواری کمپنیوں سے معاہدوں پر نظرثانی اور غیرپیداواری چارجز کو نکالنے کا مطالبہ وزیراعظم کے سامنے رکھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں سندھ کے شہری علاقوں کے لیے خصوصی ترقیاتی فنڈ، نوجوانوں کے لیے سود سے پاک قرضوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہو گی۔