چودھری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کا مکمل آرام کا مشورہ

چودھری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کا مکمل آرام کا مشورہ

رہنما پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے 45 منٹ تک سابق وزیراعلیٰ کا طبی معائنہ کیا، چودھری پرویز الہٰی کی ایکو کارڈیوگرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بلڈ سیمپل بھی لیے گئے، پرویزالٰہی کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

ڈاکٹروں نے چودھری پرویزالہٰی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیتے ہوئے ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزید علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔