اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کے روزکی چھٹی ختم کر دی۔
فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ہفتہ کے روز تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے روز طلبہ کیلئے مختلف غیرنصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا، یہ فیصلہ سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے احکامات پر کیا گیا۔