کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکہ کے قونصل جنرل نے الوداعی ملاقات کی۔
گورنر سندھ نے قونصل جنرل کی نئی ذمہ داری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دو طرفہ تعلقات میں قونصل جنرل کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ قونصل جنرل نے پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات میں اہم کردار ادا کیا، قونصل جنرل کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں، امریکہ نے پاکستان سے تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی۔