لیہ: کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق

لیہ: کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق

افسوسناک حادثہ محلہ قادر آباد میں پیش آیا جہاں 14 سالہ ماہ نور اور 15 سالہ علی حسن وضو کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بھائی وضو کر رہا تھا کرنٹ لگا تو بہن نے بچانے کی کوشش کی اور بجلی کا شکار بن گئی، دوسری جانب عید گاہ کا رہائشی 50 سالہ ناصر حسین بھی کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔