پیکا مقدمہ: احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

پیکا مقدمہ: احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف پیکا کے تحت درج مقدمہ میں بعد از گرفتاری ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پیکا کے تحت درج مقدمے میں پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر احمد وقاص جنجوعہ جبکہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث ہونے پر رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا۔