موسم گرما کی تعطیلات ختم، وفاقی سرکاری سکول کھل گئے

موسم گرما کی تعطیلات ختم، وفاقی سرکاری سکول کھل گئے

حکام کے مطابق وزارت تعلیم نے یکم سے 4 اگست تک چھٹیوں میں توسیع دی تھی، تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار بھی لاگو کر دیئے گئے ہیں، ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے صبح 8 بجے سےدوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے۔

سنگل شفٹ والے تعلیمی ادارےصبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، پی ایم میل پروگرام کے تحت پرائمری کلاسز کے 220 سکولز میں دوپہر کامفت کھانا بھی دیا جائے گا۔