لاہور: (دنیا نیوز) عالیہ حمزہ نے مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ جمیل نے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ کو سیاسی بنیادوں پر متعدد مقدمات میں گرفتار کیا گیا، عالیہ حمزہ کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔