عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

Published On 06 August,2024 12:18 pm

لاہور: (دنیانیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی، بانی پی ٹی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے زریعے درخواستیں دائر کیں ، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں اور انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت ضمانت کی درخواستیں منظور کرے۔

دوران سماعت جونئیر وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں دلائل کیلئے مہلت دی جائے ۔

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔

بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔