لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ کو کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں عالیہ حمزہ کی مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے کی سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ کے شوہر کی درخواست پر سماعت کی، ہائیکورٹ نےعالیہ حمزہ کو29 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ عالیہ حمزہ کوکسی بھِی نئے مقدمے میں گرفتارنہ کیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی جبکہ پولیس کو حکم دیا کہ عالیہ حمزہ کو ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کیا جائے۔
بعدازاں عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کر لی۔