اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی شریک ہوں گے، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا گیا، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب شریک ہوں گے۔
سابق سپیکر اسد قیصر، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، چیف وہیب عامر ڈوگر اور دیگر شرکت کریں گے، اجلاس میں شاندانہ گلزار علی، شیخ وقاص اور دیگر ارکان بھی شریک ہوں گے، محمود خان اچکزئی اور حامد رضا پارلیمانی پارٹی میں شریک ہوں گے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔