لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم

جسٹس علی باقر نجفی نے حاجی امتیاز کی بازیابی کے لیے ان کے اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز گوجرانولہ جیل میں ہیں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز نے آج اسمبلی اجلاس میں جانا ہے، پیر کو پیش کردیں گے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں، بعدازاں عدالت نے 12 اگست کو حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔