پنجاب حکومت نے کمشنر اور ڈی سیز کے اختیارات میں مزید اضافہ کر دیا

پنجاب حکومت نے کمشنر اور ڈی سیز کے اختیارات میں مزید اضافہ کر دیا

کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاور رولز 2016 میں تبدیلی کی منظوری دے دی، تقریبا 23 سال بعد ڈی سی کے سکیموں کی منظوری کی رقم کو پانچ کروڑ سے بڑھا کر دس کروڑ کر دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق ڈویژنل کمشنرز کے سکیم منظوری کی رقم کو 20 کروڑ سے بڑھا کر 40 کروڑ کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ محکموں کو ترقیاتی سکیموں کی منظوری کی رقم کو چالیس کروڑ سے بڑھا کر 80 کروڑ تک کے اختیارات دے دیے گئے۔

پنجاب حکومت نے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی فنانشل بریکٹ کو بھی 10 سے بڑھا کر 20 ارب کرنے کی سفارشات وفاق کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی منظوری پر باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد نئے اختیارات استعمال کیے جا سکیں گے، بڑھتی مہنگائی کے باعث ترقیاتی سکیموں کی لاگت میں اضافے کے پیش نظر فنانشل بریکٹ کو بڑھایا گیا ہے۔