لاہور:(دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں لاہور کے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمےکی سماعت ہوئی، عدالت نے حاضری کے لیے اس کیس میں ملوث ملزمان کو طلب کر رکھا تھا۔
عدالت نے عدم حاضری کے باعث صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس کو دونوں کی حاضری عدالت میں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ 15 جولائی 2024 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے صنم جاوید کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے صںم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دے دی تھی جبکہ اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے رہائی ملنے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔