کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔
اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے اقلیتی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے، صوبے میں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ نے زندگی کے ہر شعبے میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا بھرپور کردار رہا ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں اقلیت اور اکثریت میں کوئی فرق نہیں۔