فوج میں خود احتسابی ایک کڑا اور خود کار عمل ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

Published On 12 August,2024 08:30 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے۔

فوج میں کڑے احتسابی عمل پر ڈی جی آئی ایس پی آر واضِح بیان دے چکے ہیں، 7 مئی کو ہونے والی پریس کانفرنس میں فوج کے خود احتسابی کے خدو حال وہ تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے اور اس کے اندر کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی ہی بڑی ذمے داری بھی ہوتی ہے اور احتساب کا عمل بھی اتنا ہی سخت ہوجاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اکاؤنٹبیلٹی سسٹم پر فخر ہے، ہمارا احتساب کا عمل الزامات پر نہیں بلکہ حقائق پر کام کرتا ہے۔