فوج کے اندر خود احتسابی کا عمل قابل ستائش ہے: طارق فضل چودھری

Published On 15 August,2024 05:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) طارق فضل چودھری نے کہا کہ فوج کے اندر خود احتسابی کا عمل قابل ستائش ہے۔

طارق فضل چودھری نے دنیا نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ نے حقائق کی بنیاد پر باتیں کیں، فوج میں خود احتسابی کے عمل کو سراہنا چاہئے، تحقیقات کے بعد مزید گرفتاریاں ہوئی ہیں، ایک نیٹ ورک ایسا ہے جو مسلسل نفرتیں پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو کمزور کرنے سے ملک متاثر ہوتے ہیں، اداروں کو مضبوط کرنا ہر جماعت کی ذمہ داری ہے۔