سندھ حکومت کا سرکاری دفاتر میں منرل واٹر کا استعمال ترک کرنیکا فیصلہ

سندھ حکومت کا سرکاری دفاتر میں منرل واٹر کا استعمال ترک کرنیکا فیصلہ

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتل کے استعمال پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر میں پانی کیلیے پلاسٹک کی بوتل کے بجائے جگ اور گلاس استعمال کرنا ہوگا۔