الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشنز ایکٹ 2017ء کی دفعہ 210 کے مطابق گوشوارے جمع کرانے ضروری ہیں، گوشواروں پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی طرف سے آڈٹ اور پارٹی سربراہ کے دستخط ہونے ضروری ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ فارم ڈی پر گوشوارے جمع کرائے جائیں گے، جو الیکشن کمیشن کے دفاتر سے مفت دستیاب ہیں، فارم میں اوور رائیٹنگ قابل قبول نہیں، آڈیٹر کا سرٹیفکیٹ ضروری ہے، ہر بینک سٹیٹمنٹ کی کاپی اور بینک ریکنسیلیشن سٹیٹمنٹ بھی مہیا کرنا ہوگی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ گوشوارے الیکشن کمیشن کے سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیدار کے ذریعے جمع کرائے جائیں گے۔