اسلام آباد:(دنیا نیوز) سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے قاضی فائزعیسیٰ کے والد اور مفتی محمود کے بارے میں گفتگو کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ آج قاضی فائزعیسٰی نے مفتی محمود کے واقعے کا حوالے دیا جب وہ قاضی عیسیٰ کی تعزیت پر گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری روایات ہیں غم اور خوشی میں جانا ہوتا ہے، شخصیات کا احترام اور اختلاف کے باوجود بھی احترام، یہ ہماری اقدار ہے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے سے یہ روایات اور چیزیں ختم ہو رہی ہے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) کا مزید کہنا تھا کہ اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے۔