کراچی: (دنیانیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری سکولوں سے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے مفرور اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کرلی ، تمام ڈسٹرکٹ اور تعلقہ ایجوکیشن افسران کو دو روز میں حتمی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔
مفرور ملازمین نے وارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ نہیں کیا ، ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کو بیرون ملک میں مقیم ملازمین کا ڈیٹا دیا تھا ، مفرور اساتذہ و ملازمین سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔
محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ سیل اور ایف آئی اے کی مدد سے مفرور ملازمین کا پتہ لگایا گیا ، مفرور ملازمین بیرون ملک مقیم ہیں اور دیگر جعلی میڈیکل جمع کرا کر گھر بیٹھے ہیں۔