مظفرآباد ( دنیا نیوز ) : آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشستوں کیلئے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے طلبی نوٹس کیخلاف سٹے لے لیا۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشستوں کیلئے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن آف آزادکشمیر کی جانب سے طلبی نوٹس کے خلاف عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر میں رٹ دائر کردی۔
عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر میں علی امین گنڈا پور کی جانب سے بذریعہ کونسل بیرسٹر ہمایوں نواز خان کی طرف سے رٹ دائر کی گئی ، جس پر وکیشن جج ہائی کورٹ جسٹس شاہد بہار نے سماعت کی اور رٹ ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو اگلی پیشی پر اصالتا طلب کرلیا ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے علی امین کو 28 اگست 2024 بروز بدھ کو مظفرآباد طلب کیا تھا جس کے خلاف وزیر اعلیٰ کے پی کے نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرکے سٹے حاصل کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور بنام آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کیس چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے پاس درج ہے ۔